پاکستان کا بھارت میں تیار ہونے والی کورونا ویکسین منگوانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایس ایم ایس کے نمائندے کے مطابق وہ آسترا زینیکا کی ویکسین بھارت سے درآمد کریں گے ۔’ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے حال ہی میں دو غیر ملکی کرونا وائرس ویکسینز کے ملک میں ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی ہے جن میں چینی ویکسین سائنوفارم اور آسترا زینیکا کی تیار کردہ ویکسین شامل ہیں۔اسلام آباد میں ڈریپ کے میڈیا کوآرڈینیٹر اختر عباس نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ایس ایم ایس کو آسترا زینیکا کی ویکسین سے متعلق باقاعدہ اجازت نامہ جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد نجی کمپنی ویکسین درآمد کر سکے گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونا میں قائم سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا دنیا میں ویکسین بنانے والا سب سے بڑا ادارہ ہے ، جہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی منظور شدہ ویکسینز تیار کی جاتی ہیں۔دوسری جانب اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ سے طویل گفتگو کی اور پاکستان کی ضروریات کا ذکر کیا اور قوم کو خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ 3 جنوری تک فی الفور 5 لاکھ ویکسین کی خوراک دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ اپنا جہاز بھیجیے اور اس دوائی کو فی الفور لے جائیں، یہ ایک خوش آئند خبر اور خوش آئند پیش رفت ہے اور ان شا اللہ اس سے بہت جانیں بچانے میں ہمیں کامیابی ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان سے ذکر کیا کہ ہماری ضروریات اس سے زیادہ ہے اور مستقبل میں اس کی ضرورت 11 لاکھ خوراک کی ہے اور اس پر بھی انہوں نے بڑی حوصلہ افزا بات کی اور کہا کہ ہم فروری کے آخر تک اس ضروررت کو بھی پوری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ ویکسن کی بھی دستیاب ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں