حکومت کاسانحہ ساہیوال میں گولیاں برسانے والے ایس ایس پی کو ’تمغہ شجاعت‘ سے نوازنے کا فیصلہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں معصوم لوگوں پر گولیاں چلانے والے ایس ایس کو تمغہ شجاعت سے نواز جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ جس دن سانحہ ساہیوال ہوا میں نے اسی دن کہا تھا کہ اس کیس کا کچھ نہیں بننا،کیوںکہ مجھے پتہ تھا کہ مارنے والا اورمروانے والا کون ہے۔جواد قمر نامی ایک ایس ایس پی نے گولی مارنے کا حکم دیا تھا،کچھ لوگ کہتے ہیں ایس ایس پی جواد قمر نے بیگ اندر جا کر رکھا تھا۔اور اب اسی جواد قمر کو تغمہ شجاعت دیا جا رہا ہے۔اس شخص کا ماضی یہ ہے کہ اس نے ایک گاڑی کے اندر بیگ رکھا

اور پھر کہا کہ ان لوگوں کو دیکھتے ہی گولی مار دیں۔اس سانحے نے تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ اس ملک میں قتل کرنے کی سزا تمغہ شجاعت سے نوازنا ہے۔سانحہ ساہیوال کے تمام کرداروں کو من پسند عہدوں سے نوازا گیا۔۔خیال رہے کہ جب بھی ظلم کی انتہا کی بات آئے گی تو سانحہ ساہیوال لوگوں کے ذہنوں میں ضرور آئے گا۔یہ وہ سانحہ ہے جس میں معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کو قتل کر دیا گیا تھا۔ہبچوں کے سامنے ان کے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ساہیوال مقدمے میں نامزد تمام 6 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں