سینیٹ الیکشن، حکومت اور ق لیگ کے معاملات طے

لاہور(نیوز ڈیسک)سینٹ الیکشن کے سلسلے میں وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان معاملات طے پا گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صوبہ پنجاب سے سینٹ کی ایک نشست حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ ق کو دے دی گئی ، جس کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین ق لیگ کے سینٹ امیدوار کی حمایت کریں گے ، تاہم اس نشست پر مسلم لیگ ق کی جانب سے سینیٹر کون ہو گا ، اس سلسلے میں کامل علی آغا یا چوہدری شجاعت حسین کا نام سامنے آسکتا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق

اعوان کا اس بابت کہنا ہے کہ قاف لیگ اتحادی جماعت ہے، ان کا جائز حق دیا جائے گا۔قاف لیگ کا سینیٹر کون ہو گا، قرعہ کامل علی آغا یا چوہدری وجاہت حسین کے نام نکلے گا۔سینیٹ کی 52 میں سے پنجاب کی 11 نشستوں پر انتخاب ہو گا، پنجاب سے سینیٹ کی 1 نشست کیلئے 42 اراکین کے ووٹ درکار ہیں۔ 371 کے ایوان میں ق لیگ کی 10 نشستیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے اندرون خانہ سینیٹ کے امیدواروں کی فہرست کی تیار کی جا رہی ہے، ن لیگ نے سینیٹ کے لیے تاحال 3 نام فائنل کیے ہیں۔سینیٹ کے لیے محمد زبیر، پرویز رشید اور خواجہ احمد حسان کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔ تینوں کے نام پارٹی قائد نواز شریف نے فائنل کیے ہیں۔ مشاہد اللہ، شاہ محمد، چودھری جعفر اقبال بھی دوڑ میں شامل ہیں۔سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بھی سینیٹ سیٹ کے خواہشمند ہیں، سردار مہتاب عباسی پنجاب سے سینیٹر بننے کے خواہاں ہیں جب کہ اسلام آباد کی نشست سے عباس آفریدی نے بھی سینیٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔لیگی رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لیے پارٹی میں لابنگ شروع کر دی ہے، ن لیگی پارلیمانی بورڈ فروری کے دوسرے ہفتے میں حتمی ناموں کا اعلان کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں