وزیراعظم کا زبردست فیصلہ، وزیرستان کیلئے شانداراعلان کرکے قوم کے دل جیت لیے

وانا ‘ وزیرستان (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں فوری طور پر 3جی اور 4جی انٹر نیٹ سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کوشش ہے کہ پیچھے رہ جانے والے لوگوں اور علاقوں کو آگے لے کر آئیں، جو علاقے پیچھے رہے گئے ہیں ان میں اسکول اور کالج کھولیں گے، اقتدار میں آنے سے پہلے میانوالی میں نمل یونیورسٹی قائم کی تھی،جنوبی وزیرستان میں بھی اسکول، کالج اور یونیورسٹی بنائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کامیاب جوان پروگرام صرف شروعات ہے،

ہماری کوشش ہےقبائلی علاقوں اور بلوچستان کیلئے پورا زور لگائیں، وزیرستان میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ تباہی مچی تھی، پوری کوشش ہوگی وزیرستان کےنوجوانوں کو روزگار فراہم کریں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے لوگوں نے انگریز سےآزادی کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ،انگریز بھی سب سےزیادہ یہاں مرے، کشمیریوں کی آزادی کیلئے لڑنے یہاں سے بھی لوگ گئے تھے ، وزیرستان کی تاریخ کا لوگوں کو زیادہ اندازہ نہیں ہے ، 1965کی جنگ میں بھی یہاں سے بڑے لشکر گئے تھے ، وزیرستان کے لوگوں کے ملک کیلئے جذبے سے واقف ہوں۔قبائلی علاقوں کے ضم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا کے پی سے ضم ہونا بہت مشکل کام تھا، قبائلی علاقوں کےضم ہونے پر انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی ، قبائلی علاقوں کا کےپی سے ضم کامیاب بنانے پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزیرستان کے لوگ سمجھیں کہ یہ آپ کی حکومت ہے وزیرستان کےلوگوں نے ووٹ جسے مرضی دیا اس سے فرق نہیں پڑتا۔زیتون کے درخت لگانے کے منصوبے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں زیتون کے درخت لگا کر ہم انقلاب لیکر آئیں گے ، وزیرستان کا سارا دنیا بھر میں زیتون کیلئے بہترین علاقہ ہے، یہاں اگلے ماہ سےزیتون کے درخت لگائے جائیں گے، زیتون کے درخت کی حفاظت کیلئےمقامی لوگوں کے حوالے کریں گے، زیتون سے اتنی انکم ہوگی کہ آپ کوکراچی یا دبئی نہیں جانا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے دین اسلام میں بھی

بزرگوں کی عزت کا ذکر ہے ، قبائلی علاقوں کے بڑوں کی عزت اور ایک خاص کردار ہے ، قبائلی علاقوں کی روایتیں جانتے ہیں اسکے مطابق بڑوں کو پوری عزت دیں گے۔عمران خان نے عثمان ڈار کو ہدایت دی کہ نوجوانوں کو دگنی تعدادمیں اسکالرشپس دی جائیں اور محمودخان کوبھی تاکید کرتاہوں وزیرستان کے لوگوں کے مسائل حل کریں وزیرستان میں ڈیم بنائیں پانی کےمسائل حل کریں اور ہر خاندان کو اب ہیلتھ انشورنس ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں