154ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی، الیکشن کمیشن کا بڑااقدام، ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد چوہدری، علی زیدی، عامر لیاقت اور خالد مقبول صدیقی سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق مالی گوشوارے جمع نہ کرانے کی پاداش میں الیکشن کمیشن نے 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ہے، جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں وفاقی وزرا فواد چوہدری، علی زیدی، خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اور فہمیدہ مرزا بھی شامل ہیں، جب کہ 3 سینیٹرز مصدق ملک، کامران مائیکل اور شمیم آفریدی کی رکنیت بھی معطل کردی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے

48،کے پی اسمبلی کے 26 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کی ہے، اور ان میں سردار یار محمد رند اور اختر لانگو بھی شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے فیصلے سے سنیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معطل ارکان ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتے، اور گوشوارے جمع کروانے تک رکنیت معطل رہے گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے 15جنوری کے بعد اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے والے اراکین کے اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا کہا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 14سے زائد اراکین پارلیمنٹ نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کئے ہیں ،جس میں بعض وزراء بھی شامل ہیں تاہم مسلم لیگ (ن)، اے این پی ، جے یو آئی (ف) ، پیپلز پارٹی سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اراکین مستعفی ہو چکے ہیں جس کے باعث ان اراکین اسمبلی کی جانب سے اپنے اثاثوں کے گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں