واٹس ایپ کی نئی پالیسی پرپی ٹی اے نے بیان جاری کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے میسجنگ ایپ واٹس ایپ سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش کے بعد واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئی پالیسی کاروباری طبقے کیلئے مفید ہے، دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، چیٹس (گفتگو) تک واٹس ایپ یا فیس بک کی رسائی نہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی 8 فروری سے لاگو ہوگی، جس کا مقصد صارفین کیلئے خریداری کے عمل کو آسان بنایا جانا ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ نئی پالیسی سے واٹس ایپ پر براہ راست کسی بھی کاروبار سے مدد حاصل کرنا ممکن ہوسکے ہے، اس اپ ڈیٹ سے دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اب بھی محفوظ ہے، فیس بک کے ساتھ تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے سے صارفین اپنے واٹس ایپ کے تجربات دوسرے منصوبوں کے ساتھ مربوط رکھ سکتے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق نئی پالیسی واٹس ایپ پر براہ راست خریداری کرنے اور کاروبار سے براہ راست فائدہ اٹھانے میں معاون ثابت ہوا ہے، جس سے کاروباری کام منٹوں میں سرانجام دینے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں