فضل الرحمن کی وفاق المدارس کا صدر بننے کی کوشش ، علمائے کرام کی مخالفت

لاہور(نیوز ڈیسک)سیاست میں رہتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کی وفاق المدارس کا صدر بننے کی کوشش کیخلاف علمائے کرام میدان میں آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق علمائے کرام کی جانب سے سیاسی شخصیت کو وفاق المدارس العربیہ کا صدر بنانے پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔ وفاق المدارس العربیہ کو جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنماؤں اور علمائے کرام کی جانب سے خط لکھا گیا ہے۔علمائے کرام کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سیاست سے پاک وفاق المدارس نے تعلیمی ادارے کی حیثیت کا تحفظ کیا ہے۔ وفاق المدارس کو خیال رکھنا چاہیے کہ سیاسی شخصیت کو وفاق المدارس کا عہدے دار بنانے پر انتشار نہ پھیلے۔سیاسی شخصیت کو مولانا سمیع الحق شہید کی مثال دیکھنی چاہیے ۔

مولانا سمیع الحق شہید نے ہمیشہ سیاسی امور سے خود کو الگ رکھا ۔خط میں مزید کہا گیا کہ وفاق المدارس العربیہ سے گزارش ہے ادارے کو سیاست سے دور رکھیں ۔وفاق المدارس کے دستور میں ترامیم سے سیاسی شخصیت کو دور رکھا جائے ۔وفاق المدارس کو ایک سیاسی مذہبی شخصیت کے زیر تسلط کرنا درست نہیں ۔وفاق المدارس کو سیاسی شخصیت کے زیر تسلط کا مطلب شوریٰ پر عدم اعتماد ہوگا ۔ وفاق المدارس العربیہ کو مولانا احمد لدھیانوی ،مولانا شیرانی اور مفتی رویس خان کی جانب سے خط لکھا گیا۔ خط بھیجنے والوں میں مولانا حامد الحق، مولانا عبدالقادر، مولانا اجمل قادری شامل ہیں۔ مولانا طیب طاہری، طاہراشرفی، تحریک خدام اہلسنت خط بھیجنے والوں میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں