نئے بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کا فیصلہ

پشاورـ(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کی تمام جامعات میں نئی بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے پینشن کی سہولت ختم کردی گئی۔صوبے کی جامعات شدید مالی بحران کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث بچت کے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے صوبے کی تمام جامعات میں مالی خسارے سے بچنے کے لیے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی پنشن کی سہولت ختم کردی۔ائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں جامعات کے زیر نگرانی اسکولوں کی فیسوں پر بھی نظر ثانی کرکے فیس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جامعات کے ملازمین کے

میڈیکل اور ہاؤس الاونس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کے اسکیل کے برابر لایا جائے جبکہ مرمت، سکیورٹی اور دیگر اخراجات کے لیے کیمپس کے اندر رہائش پذیر ملازمین سے پیسے وصول کیے جائیں تاکہ جامعات پر کم سے کم بوجھ پڑھ سکے۔یاد رہے کہ اِس سے قبل جامشورو میں طبی تعلیم متاثر ہونے لگی، کورونا کیسز کے باعث لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کو بند کردیا گیا۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران سندھ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں گزشتہ برس نومبر کے دوران 200 سے زائد عملے کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں