امریکی ڈالر مزید کتنا سستا ہوگیا، پاکستانی کیلئے بڑی خبر

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 2 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 160 روپے 37 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدات میں اضافے کو برقرار رکھنے پر خوشی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 16 فیصد اضافہ ہوا۔مشیر تجارت نے لکھا کہ جولائی تا دسمبر ہوم ٹیکسٹائل کی برآمدات 2017 ملین ڈالر رہیں، ریڈی میڈ گارمنٹس 25 فیصد اضافہ سے 1181 ملین ڈالر ہوگئیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ٹینٹ، کینوس کی برآمدات 57 فیصد اضافے سے 62 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ نان ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں صحتمند نمو بھی حوصلہ افزا ہے۔ جولائی تادسمبر دواسازی کی برآمدات 25 فیصد اضافہ سے 138 ملین ڈالر ہوگئیں۔ ایتهل الکوحل کی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 182 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں