حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پرقیمتوں میں اضافے کا اطلاق بھی فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خشک دودھ ،صابن، سرخ مرچ ،نمک ، مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ، جبکہ مشروبات ، ٹوتھ پیسٹ ،جوتوں کی پالش سمیت کئی اشیاء بھی مہنگی کر دی گئی ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نہانے کے صابن کی قیمت میں ڈیڑھ روپے سے لے کر 7 روپے تک اضافہ ۔

کھانے کی سوئیاں کا پیکٹ8 روپے مہنگا ہو گیا ،بچوں کے34 کے پیک کا ڈائپر60 روپے مہنگا کیا گیا۔ ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ہوا۔250 ملی لیٹر کے ہینڈ واش کی قیمت میں 15 روپے تک اضافہ کیا گیا ۔ ملٹی پرپز کلینر کی قیمت بھی 29 روپے بڑھ گئی ،جوتوں کی پالش میں10 روپے تک اضافہ ہوا ۔جوتے چمکانے والی75 ملی لیٹر کے لیکوڈ 12 روپے تک مہنگا ہوا۔ ٹوتھ برش کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ ہوا۔ 275 ملی لیٹر ماتھ واش 20 روپے مہنگا کر کیا گیا۔ 225 ملی لیٹر ہینڈ واش 10 روپے تک مہنگا ہوا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف مصالحہ جات کی قیمت میں 5 روپے سے 15 روپے ، 50 گرام انار دانے کی قیمت میں 2 روپے ، 1.4 کلو گرام چائے کے دودھ کی قیمت میں 97 روپے ، ایک کلو کپڑے دھونے کے پاوڈر کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پہلے ہی مہنگا کیا جا چکا ہے ۔ قبل ازیں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 22 سے 27 روپے اضافہ کیا گیا تھا ۔ یہی نہیں، سافٹ ڈرنکس کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہوا اور مشروبات کی 8 سو ملی لیٹر کی بوتل 31 روپے مہنگی ہوئی ۔ 50 گرام مرچ کی قیمت میں 22 روپے اضافہ کیا گیا۔ 50 گرام ادرک کی قیمت میں 12 سے 15 روپے اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں