انوشکا شرما اور ویرات بیٹی کے والدین بن گئے

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ویرات کوہلی نے اعلان کیا کہ آخر کار وہ اور ان کی اہلیہ بچی کے والدین بن گئے ہیں ہم اپنے چاہنے والوں کے ساتھ یہ خوشی کی خبر شیئر کرنا چاہتے ہیں کہ آج سہ پہر ہم بیٹی کے والدین بنے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ انوشکا اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں اور ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کا آغاز کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس وقت ہماری پرائیوسی کا احترام کریں گے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 2017ء دسمبر

میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل تھے۔انوشکا اور ویرات کی شادی سے قبل اٹلی میں ان کی منگنی اور مہندی کی رسومات ہوئیں، جس کے بعد بھارت واپس آکر ان دونوں نے دہلی اور ممبئی میں شادی کے استقبالیہ منعقد کیے تھے۔یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 2017ء دسمبر میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل تھے۔انوشکا اور ویرات کی شادی سے قبل اٹلی میں ان کی منگنی اور مہندی کی رسومات ہوئیں، جس کے بعد بھارت واپس آکر ان دونوں نے دہلی اور ممبئی میں شادی کے استقبالیہ منعقد کیے تھے۔جس کے بعد 2018ء میں انوشکا شرما کے حوالے سے یہ خبریں بھارتی میڈیا میں وائرل تھیں کہ وہ امید سے ہیں جس پر اداکارہ نے ان خبروں پر وضاحت کرتےہوئے حیران کن جواب دیا تھا۔ ایک انٹرویو کے دوران اپنے امید سے ہونے کی خبروں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ نہ جانے لوگوں کے پاس ایسی خبریں کہاں سے آجاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں