انڈونیشیا کے لاپتہ ہوجانے والے مسافر طیارے سے متعلق انتہائی افسوسناک اطلاعات سامنے آگئیں

جکارتہ (نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے لاپتہ ہو جانے والے مسافر طیارے کے کریش کر جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق چینی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اںڈونیشیا کا لاپتہ ہو جانے والا مسافر طیارہ کریش کر گیا۔بتایا گیاہے کہ جکارتہ سے اڑان بھرنے والا بوئنگ 737 طیارہ پرواز کے 4 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔مسافر طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 56 مسافر سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ طوفانی موسم کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں خراب موسم کے باوجود طیارے نے اڑا بھری اور پھر چند ہی منٹ بعد ریڈار سے غائب ہوگیا۔

فلائٹ ریڈار کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طیارہ پرواز کے 4 منٹ بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارہ ایک منٹ 10 ہزار فٹ بلندی سے نیچے آیا۔خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ جکارتہ سے مغربی صوبے جا رہا تھا کہ لا پتہ ہو گیا۔ اںڈونیشن حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طیارے کا سُراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس حوالے سے تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ واضح رہے کہ 2 سال قبل بھی انڈونیشیا کی ائیر لائن کا 188 مسافروں اور جہاز کے عملے پر مشتمل بوئنگ 737 طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی لمحوں بعد انڈونیشیا کی سمندری حدود میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ٹریکنگ ڈیٹا میں موجود رجسٹریشن تفصیلات کے مطابق لاپتہ ہونے والا بوئنگ 500-737 جہاز 27 سال پُرانا تھا۔انڈونیشین ایئرلائن سری وِجایا ایئر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے بیان سے قبل طیارے سے متعلق اب بھی تفصیلی معلومات جمع کر رہی ہے۔27 سالا پُرانا بوئنگ 500-737 کمپنی کے اُس 737 میکس ماڈل سے بھی پرانا ہے جس میں خرابیاں سامنے آئی تھیں، جن میں سے ایک 2018 کے آخر میں جکارتہ کے باہر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں لائن ایئر کی پرواز کے تمام 189 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔بوئنگ کی ترجمان نے کہا کہ ‘ہم جکارتہ سے آنے والی میڈیا رپورٹس سے آگاہ ہیں اور قریب سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں’۔انڈونیشیا کے ٹیلی ویژن چینلز نے مشتبہ ملبے کی تصاویر بھی نشر کیں۔ایک سیکیورٹی عہدیدار ذوالکفلی نے سی این این انڈونیشیا ڈاٹ کام کو بتایا کہ ‘ہمیں پانی میں کچھ تاریں، جینز کا ٹکڑا اور دھات کے ٹکڑے ملے ہیں’۔ایک ماہی گیر کا بھی کہنا تھا کہ اسے اس کے عملے کو دھات کے متعدد ٹکڑے ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں