پاکستان فرقہ واریت اور بڑی تباہی سے بچ گیا

سرگودھا(نیوز ڈیسک) ملک کے خفیہ اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فرقہ وارانہ دہشتگردی کرانے کی مکروہ سازش میں ملوث 7 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا نیٹ ورک ایک پڑوسی ملک کی ایجنسی کی ایما پر پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کروانا چاہتا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے مُخالف فرقے کی اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔خفیہ اداروں نے اس ساتوں دہشتگردوں کو ایک کامیاب کارروائی کے ذریعے سرگودھا سے گرفتار کیا۔ اس خفیہ آپریشن میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ملک کے معاشی و اقتصادی حب کراچی میں دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا۔مراسلہ کے مطابق غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب شہر قائد میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر نیکٹا نےہائی الرٹ جاری کردیا ، تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ ، رینجرز اور دیگر اہم اداروں کو مراسلہ لکھ دیا ۔ نیکٹا کی جانب سے جاری مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ غیر ملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور شہر کے اہم سرکاری دفتر یا عمارت کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، دہشت گرد تنظیمیں کراچی میں دہشتگرد کارروائیوں کا منصوبہ بنا چکی ہیں، اس حوالے سے ادارے حفاظتی اقدامات کرلیں ، نیکٹا نے خطرے سے متعلق محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور رینجرز حکام کو مطلع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں