آرمی چیف جنرل قمر باجوہ آج سعودی عرب کے روانہ ہونگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے، آرمی چیف سعودی قیادت سے کشمیر سمیت اہم دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے، تفصیلات کے مطابق : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہونگے ، جہاں وہ سعودی قیادت سے کشمیر سمیت اہم دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی ہوں گے۔ آرمی چیف کے دورے کا مقصد پاکستان، سعودیہ دفاعی اورفوجی تعلقات کا فروغ ہے ۔ ڈی جی آئی ایس ‏پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا

کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب پہلے سے طے شدہ اورفوجی امورسے منسلک ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف سعودی قیادت سے کشمیر سمیت اہم دو طرفہ امور پر گفتگو کریں گے۔آرمی چیف سے سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی کی 10 اگست کواہم ملاقات ہوئی تھی۔ آرمی چیف کا دورہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ بیان کے تناظرمیں بھی ‏انتہائی اہم قراردیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا آزمودہ، تاریخی اور حقیقی دل کے قریب دوست ہے ، جو تھوڑی بہت غلط فہمیاں تھیں وہ دور ہو چکی ہیں اورجوماشہ تولہ باقی ہیں وہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے دورے سے دور ہو جائیں گی ، اس دورے میں مزید خوشخبریاں بھی ملیں گی۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف اور سعودی سفیر کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور سعودی سفیر نواف المالکی کے درمیان بہترین ماحول میں ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان اچھے ماحول میں کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اس ملاقات سے قبل سعودی سفیر نواف المالکی کی جانب سے کچھ روز قبل ہی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی اہم ملاقات کی گئی تھی۔ سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ملک کی دیگر سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں