امریکی کرنسی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

کراچی(نیوز ڈیسک) امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی اڑان رہی جس سے ڈالر کے انٹر بینک ریٹ ایک بار پھر 160 روپے سے تجاوز کرگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 35 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 32 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے 160 روپے 45 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 159.83 سے بڑھ کر 159.98 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار اور 10 گرام سونا 99 ہزار 451 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1948 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 3 ہزار روپے کم ہے۔اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1400 اور 1200 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں