سونے کی قیمت میں یکدم بڑااضافہ، فی تو لہ سونا کتنے کا ہوگیا، ہوش اڑادینے والی خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) رواں سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا یکدم بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 34 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1933 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار تین سو روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 114 روپے کا بڑا اضافہ

دیکھا گیا اور نئی قیمت 99 ہزار 108 روپے ہو گئی ہے۔مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 80 روپے اور 68.59 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمتیں 1400 روپے اور 1200.27 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج منگل کے روز ڈالر 15 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 159 روپے 83 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 98 پیسے ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آخری روز امریکی ڈالر 159 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں