پی آئی اے نےسعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن کی بحالی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی پروازوں کو اجازت ملنے کے بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج اتوار سے تمام پی آئی اے پروازوں پر مسافر سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروازوں پر نئی بکنگ اور پرانی بکنگ فعال کروانے کے لیے مسافر کال سینٹر یا دفاتر سے فوری رابطہ کریں۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ تمام مسافروں کے لیے سعودی عرب سفر سے قبل کورونا پی سی آر ٹسٹ کرانا لازمی ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پابندیوں کی وجہ سے صرف مسافر صرف سعودی عرب سے پاکستان آ سکتے تھے۔سعودی عرب میں کوویڈ 19 کی ایک نئی شکل سامنے آنے کے بعد بیرون ملک آمد ورفت پر عارضی پابندی ختم کرتے ہوئے احتیاطی تدابیرسے اتوار سے فضائی سروس بحال کردی گئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ اتوار کو دن 11 بجے سے تمام بین الاقوامی پروازیں بحال کر دی گئیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ سمندری اور بری راستوں سے بھی آمد ورفت کو بحال کر دیا گیا ۔سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ مملکت کی حکومت نے متعدد ممالک میں کرونا وائرس کے پھیلا ئوسے متعلق احتیاطی تدابیر کے تحت دو ہفتوں کے لیے مملکت میں آمد ورفت بند کردی گئی تھی۔ یہ پابندی کرونا کی ایک نئی شکل کے سامنے آنے کے بعد 20 دسمبر 2020 کو ایک ہفتے کے لیے لگائی گئی تھی تاہم اسے مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں