بھارتی شخص نے کمسن افغان لڑکی کی آبروریزی کرنے کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی

کابل (نیوز ڈیسک) بھارت اخلاقی پستی کی آخری حدوں کو چھونے لگ گیا ہے، بھارتی فوج کے بعد شہریوں کی جانب سے بھی معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے ساتھ ساتھ شہریوں کے بھی جنسی زیادتی و تشدد جیسے گھناؤنے کھیل میں ملوث پائے گئے ہیں، اور بھارت کے علاوہ اب دوسرے ممالک میں بھی ان کے گھناؤنے فعل بے نقاب ہو رہے ہیں۔گزشتہ روز افغانستان میں بھارتیوں کے ہاتھوں بچوں سے زیادتی ، ویڈیو بنانے کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا ہے۔ افغان پولیس کے مطابق کابل میں کمسن بچی سے زیادتی کے

گھناؤنے فعل میں بھارتی گروہ ملوث نکلا ہے۔ افغان پولیس کے مطابق بھارتی سیاح دیپ ڈیسائی نے کابل میں 15 سالہ افغان لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔بھارتی سیاح دیپ ڈیسائی نے 28 دسمبر 2020 کو مکروہ جرم کیا۔افغان پولیس حکام کے مطابق دیپ ڈیسائی نے افغان لڑکی کو دھمکایا، اور چپ رہنے پر مجبور کیا۔ لڑکی نے واقعے سے متعلق گھر والوں کو کچھ نہ بتایا۔ افغان پولیس کے ماطقب بھارتی سیاح نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی جسے اس نے بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کردیا، جو وائرل ہو گئی، افغان پولیس نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی شہریوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے 4 تھانوں میں ٹیمز تشکیل دے دی ہیں جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔افغان پولیس کے مطابق بھارتی سیاح دیپ ڈیسائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ ویڈیو بنانے والے گروہ کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی شہریوں کی جانب سے افغانستان میں لڑکیوں سے زیادتی کے اس سے پہلے بھی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ حالیہ دنوں زیادتی کے شبے میں بھارتی اتاشی سے بھی تفتیش کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں