سعودی عرب نے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا لیکن کب سے ، بڑی خوشخبری

ریاض (نیوز ڈیسک) نئے سال کا تحفہ یہ ہے کہ آج یعنی 3جنوری سے سعودی عرب نے انٹرنیشنل فلائٹس پر لگائی گئی پابندی ختم کرتے ہوئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں کورونا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت پر ایک ہفتے کے لیے عارضی پابندی عائد کردی تھی جس وجہ سے مسافروں کو خاصہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مگر نئے سال کے آغاز سے ہی سعودی عرب نے پاکستان کی طرف فلائٹس آپریشن اوپن کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔یاد رہے کہ بین الاقوامی پروازوں پر عارضی پابندی کورونا وائرس کی نئی

شکل کے سامنے آنے کے بعد لگائی گئی تھی۔ وزارت داخلہ نے کہاتھا کہ فضائی پابندی ایک ہفتے کے لیے عائد کی گئی ہے تاہم اس میں ایک ہفتے کی مزید توسیع ہوسکتی ہے، مملکت نے تمام زمینی اور سمندری راستے بھی بند کر دیے تھے۔تاہم ایک ہفتے کے لیے لگائی گئی بندش کچھ دن اوپر ہونے کے بعد نئے سال کے آغاز سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے نئے پھیلنے والے وائرس سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے وزارت صحت کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے مندرجہ ذیل احکامات جاری کرتے ہوئے فلائٹس آپریشن معطل کر دیا تھا جسے اب کھول دیا گیا ہے۔پابندی کے بعدتمام بین الاقوامی پروازوں کی آمد ورفت پر فوری بند کر دی گئی تھی۔ان دنوںمیں صرف مخصوص حالات کے علاوہ غیرملکی فضائی کمپنیاں جو مملکت میں موجود تھیں انہیں جانے کی اجازت تھی۔ جبکہ اب فلائٹس آپریشن کھولنے کے اعلان سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے الحمداللہ کے نعرے بلند کر کے اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا کہ جو لوگ وطن واپس آنے کی راہ تک رہے تھے مگر پروازوںکی پابندی کی وجہ سے نہیں آ پارہے تو وہ جلد ہی وطن واپس آ کر اپنے پیاروں وک گلے سے لگائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں