سال 2021میں میراعزم ہے کہ یہ کام لازمی کرنا ہے ، وزیراعظم نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے نئے سال میں 2 منصوبوں کی تکمیل کی خواہش کا اظہار کردیا ، انہوں نے کہا کہ سال2021ء میں میرا عزم ہے کہ 2 منصوبوں کو مکمل کیا جائے جن میں ایک احساس پروگرام سماجی تحفظ جب کہ دوسرا ہیلتھ کارڈ میڈیکل کی سہولت کا پروگرام شامل ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ہم کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت ملک گیر منصوبہ بھی شروع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں ، کوشش ہوگی ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے ،

پنجاب، خیبرپختونخوا میں یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائے گی، امیر ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پہلا سال معیشت سنبھالنے میں لگا، دوسرے سال کورونا کا سامنا رہا، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا، کورونا کی وجہ سے دنیا میں صحت کے نظام جواب دے گئے ، ہم نے کاروبار دوست پالیسیاں بنانی ہیں ، چین سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں کیوں کہ چین نے بہت تیزی سے ترقی کی ، ہماری حکومت نے بھی پاکستان میں صنعتوں کے قیام کیلئے اقدامات کیے ، پاکستان میں موجودہ چینی سفیر میئر رہ چکے ہیں اس لیے وہ تعمیر و ترقی کو سمجھتے ہیں ، چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا جو دنیا کیلئے مثال ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ لوگوں کو غربت سے نکالیں، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں صنعتوں میں لیبر کی کمی ہے ، ایکسپورٹ میں ترقی کیلئے چین سے مدد لیں گے، صنعتی ترقی کیلئے چین سے شراکت داری ضروری ہے ، بدقسمتی سے زراعت پر کسی نے توجہ نہیں دی، سی پیک کے منصوبوں میں زراعت بھی شامل ہے، چین نے 35 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں