پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑنے کے حوالے سے انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی صورت پیپلزپارٹی کے داو میں نہیں آنا ، یہ انکشاف سینئر صحافی رانا عظیم نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز سے ان کے والد کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اپنے علیحدہ جلسے جلوس کرو جن میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی بجائے صرف اپنا ، میرا اور مسلم لیگ ن کا ذکر کرو کیوں کہ اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک میں آپ کو

اور مولانا فضل الرحمان کو مل کر لڑائی لڑنی ہوگی اس میں اور کوئی بھی آپ کے ساتھ شریک نہیں ہوگا۔رانا عظیم کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے یہ ہدایات ملنے کی وجہ سے ہی اسلام آباد میں ورکرز کنونشن کے موقع پر کارکنوں سے کیے جانے والے خطاب میں مشلم لیگ ن کی نائب صدر نے پی ڈی ایم کا نام تک نہیں لیا۔سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا ہے کہ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے جیل میں بیٹھ کر ہی کام شروع کردیا ہے کہ آئندہ سینیٹ الیکشن کس کس کو نشستیں دینی ہیں ، اس حوالے سے بہت سے لوگوں سے وعدے بھی کیے جاچکے ہین اور ان سے فنڈز بھی مانگ لیے گئے ہیں ، اس وقت سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حکمت عملی انتہائی کامیاب جارہی ہے ، اسی لیے محمد علی درانی کی ان سے ملاقات کے بعد شہباز شریف گروپ میں سے کسی بھی ن لیگی رکن کا بیان سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات میں یہ فیصلہ ہوگیا تھا کہ کسی صورت استعفے نہیں دیے جائیں گے اور ہر صورت سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے ، محمد علی درانی کی ملاقاتیں بنا کسی مقصد کے نہیں ہیں ان ملاقاتوں کے بعد یہ باتیں سامنے آئیں کہ پارلیمنٹ کے اندر رہ کر ہی احتجاج کیا جائے گا اور پارلیمنٹ کے اندر سے ہی تبدیلی کی بات کی جائے گی یہ سب کچھ طے ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں