غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، پیر نور الحق قادر ی

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ غیر مسلموں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ آئین پاکستان بھی غیر مسلم آبادی اور انکی عبادتگاہوں کی حفاظت پر زور دیتا ہے،کرک میں کچھ لوگ ایک مندر کو گرانے کی سازش کر رہے ہیں جسکی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ اسلام اور آئین پاکستان غیر مسلم اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی کی اجازت دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ معاملے کے پر امن حل کیلئے وزارت مذہبی امور علاقے کے مذہبی رہنماوں سے رابطے میں ہے،کرک کی ہندو کمیٹی

کے مندر سے ملحقہ جگہ خرید کر توسیع کرنے پر مقامی آبادی مشتعل ہوئی تھی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ کرک انتظامیہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر رہی ہے، مقامی ہندو بھی پرامن رہیں۔انہوںنے کہاکہ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور ،وزیر زادہ، روی کمار، ایم پی اے، سابقہ ایم این اے مولانا شاہ عبد العزیز کے ذریعے معاملات کو حل کیا جا رہا ہیے۔انہوںنے کہاکہ کسی کو بھی اقلیتوں کے مقدس مقامات اور عبادتگاہیں گرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،یہ واقع پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے اور پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے خلاف سازش اور ناقابل برداشت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں