مفتی منیب کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹادیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ مولانا عبدالخبیر آزاد رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔مفتی منیب کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے ہے۔ مفتی منیب نے ابتدائی دینی تعلیم اپنے گاؤں کے مدرسے سے حاصل کی اور کڑی محنت کے بعد ملک کے اعلیٰ عہدے رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے تک پہنچے۔ مفتی منیب رویتِ ہلال کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ وہ تنظیم المدارس کے صدر اور دارالعلوم نعیمیہ کے چیئرمین بھی ہیں۔حکومت کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی میں 19 ارکان کو شامل کیا گیا ہے جن میں مولانا راغب نعیمی، مولانا حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم، ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی،

ڈاکٹر مفتی علی اصغر، فیصل احمد، سید علی قرار نقوی، مفتی فضل جمیل، حافظ عبدالغفور، یوسف کشمیری، قاری میر اللہ، حبیب اللہ چشتی اور مفتی ضمیر کو شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات، سائنس ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امور کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔ ڈی جی سید مشاہد حسین خالد نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ عیدوں پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور مفتی منیب الرحمان کے درمیان چاند دیکھنے کے معاملے پر تنازع بھی کھڑا ہوا تھا۔ فواد چودھری کا موقف تھا کہ مذہبی تہواروں کے علیحدہ اعلانات کے بجائے یکجہتی کا مرکز ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ ہر عید پر رویت ہلال کمیٹی اور پشاور کی مسجد قاسم خان کی جانب سے الگ الگ اعلانات کئے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں