پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ کا بڑا سرپرائز

کراچی(نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، اور اس مظاہرے کا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی مشاہدہ کیا۔ترجمان کے مطابق فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، ہمارے جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔دوسری جانب جے ایف 17 کے ڈبل سیٹ طیارے کی بھی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت ہوگئی ہے، جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیارے پاک چین تعاون سے تیار کیے گئے ہیں۔چین 14 ڈبل سیٹ طیارے آج پاکستان ایئرفورس کے حوالے کرے گا، جن کی فضائی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج ہوگی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئرفورس میں شامل ہونے والے ڈبل سیٹ طیارے تربیت کےلیے بھی استعمال ہوں گے۔سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ آج جے ایف 17 بلاک بی کے ڈبل سیٹ طیاروں کی شمولیت ہورہی ہے، آج ہی کے روز جے ایف 17 بلاک 3 کی طرف بھی پیش رفت کررہے ہیں، اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں۔چین کے سفیر نونگ رونگ نے اپنے خطاب میں مبارک باد دیتے کہا کہ پاک فضائیہ بلاک تھری بہت اہم منصوبہ ہے، دفاعی پیداوار میں تعاون ہماری دوستی کی مثال ہے۔اسی کے ساتھ ساتھ پاک چین تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیارے بھی آج پاک فضائیہ کے حوالے کئے گئے جو تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے، ڈبل سیٹ جے ایف 17 کی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت سے بھی ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔قلیل دفاعی بجٹ کے باوجود پاکستان کا کامرہ کمپلیکس نومبر 2009 کے بعد سے اب تک 100 سے زائد ملکی ساختہ جے ایف17 بلاک ون اور بلاک ٹو طیارے بنا کر پاک فضائیہ کے حوالے کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں