پاکستان میں کہرام مچ گیا، دن کے آغاز میں ہی 55افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آبادـ(نیوز ڈیسک) ملک بھرمیں کورونا وبا کے 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار155 نئے کیسزاور55 اموات رپورٹ ہوئیں۔این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار155 نئے کیسزاور55 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد مجموعی کیسز4لاکھ 77 ہزار240 اوراموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار47 ہوگئی۔سندھ میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب میں 1 لاکھ 37 ہزار295 اورخیبرپختونخوا 57 ہزار982، اسلام آباد میں 37 ہزار556 اوربلوچستان میں 18ہزار118 تعداد، آزاد کشمیر8241 اورگلگت میں 4855 تعداد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹرکے مطابق سندھ میں 3520 اور‏پنجاب میں 3982 اموات ہوچکیں، خیبرپختونخوامیں 1627 اور‏اسلام آبادمیں 415، بلوچستان 182 اور‏گلگت بلتستان 10 جب کہ آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد220 ہوگئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 982 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار520، خیبرپختونخواایک ہزار 627، اسلام آباد415، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 220 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار556، خیبر پختونخوا57 ہزار982، سندھ 2 لاکھ 13 ہزار193، پنجاب ایک لاکھ 37 ہزار295، بلوچستان18 ہزار118، آزاد کشمیر میں 8 ہزار241 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 8522 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.92 فیصد ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح زیادہ 13.84 فیصد ہے۔حیدرآباد میں شرح8.79 فیصد، سوات 7.89، آزاد جموں کشمیر2.14، بلوچستان 4.95،اسلام آباد3.98، خیبرپختونخوا5.87، پنجاب4.44 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 8.40 فیصد ہے۔ ملک بھرمیں کورونا کے 2 ہزار219مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں