ممتاز عالم دین مفتی جلال الدین جمالی120سال کے ہوگئے

نوابشاہ(نیوز ڈیسک) ممتاز عالم دین مفتی جلال الدین جمالی 120 سال کے ہوگئے۔مفتی جلال الدین دین جمالی کا تعلق سندھ کے شہر نوابشاہ سے ہے۔ممتاز عالم دین اور بزرگ مفتی جلال الدین جمالی 120 سال کے ہیں جو بغیر چشمہ کے لکھتے، پڑھتے اور درس و تدریس میں مصروف رہتے ہیں۔ممتاز عالم دین مفتی جلال الدین گاؤں شیر خان جمالی کے رہائشی ہیں۔انہوں نے زندگی کی 120 بہاریں دیکھ لی ہیں۔جبکہ 34 حج اور 45 عمرہ کرنے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔مفتی جلال الدین جمالی مولانا عبیداللہ سندھی کے شاگرد رہے ہیں اور

انہوں نے مولانا اشرف علی تھانوی اور دیگر نامور علمائے کرام سے بھی فیض حاصل کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مفتی جلال الدین جمالی نے قرآن پاک اور بخاری شریف کے کچھ حصوں کا ترجمہ بھی کیا ہے اور کچھ کتابیں بھی لکھی ہیں۔خواتین اور مرد حضرات کی بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر دور دراز علاقوں سے مفتی جلال الدین جمالی سے ملاقات کرنے کے لئے آتے ہیں اور ان سے دعا بھی کرواتے ہیں۔مفتی جلال الدین کا قیام پاکستان کے سلسلے میں کہنا تھا کہ محمد علی جناح نے پاکستان بنایا جس سے ہندوستان اور پاکستان کے لوگ بہت خوش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں