نئے سال کے شروع ہوتے ہی اللہ کے گھر سے ایک بڑی خبر آنے والی ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی کے مطابق وزیراعظم، صدر مملکت اور آرمی چیف آئندہ 10 دن میں کئی اہم غیر ملکی دورے کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کرونا وائرس پھیلاو خدشات کے باوجود اہم بیرونی دورے کرنے والی ہے۔نئے سال کے شروع ہوتے ہی اللہ کے گھر سے ایک بڑی خبر آنے والی ہے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، صدر مملکت اور آرمی چیف عرب ملکوں کا دورہ بھی کریں گے، کئی اہم معاملات طے کیے جائیں گے۔

ایک ملک سے پاکستان کیلئے ملکی معیشت کیلئے بہت اچھی خبر آئے گی۔ کچھ چیزوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ سینئر صحافی کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، پاکستان کو بڑی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ سعودی حکومت نے نواز شریف کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ ذاتی تعلقات ضرور ہیں لیکن ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے۔ سعودی عرب حکومت وقت کیساتھ چلنے کیلئے تیار ہے۔ ہمارے تعلقات حکومت وقت کیساتھ ہوتے ہیں، ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کیلئے تیار ہیں۔یہاں واضح رہے کہ کچھ عرصہ سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ مختلف وجوہات کے باعث دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ہی سعودی عرب نے پاکستان کو دیا گیا 3 ارب ڈالرز کا قرضہ بھی واپس مانگ لیا جس میں 2 ارب ڈالرز ادا کیے جا چکے، جبکہ ایک ارب ڈالرز کی آخری وسط اگلے ماہ واپس کی جائے گی۔ تاہم دونوں ممالک کی حکومتوں کے ذرائع ان خبروں کی تردید کرتے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں