خدارا ہمیں چین سے بچائو، بڑے ملک کی جوبائیڈن کے آگے دہائی

تائیوان (نیوز ڈیسک)جاپان کے ڈیفنس منسٹر نے امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ براہ مہربانی ہمارے ساتھ تعاون کریں کیونکہ جس طرح چین کے متشدد رجحان ہیںتو اس کا اگلا قبضہ تائیوان پر ہو گا۔منسٹر کا کہنا تھا کہ جیسا کہ سب کے سامنے ہے ہانگ کانگ کے ساتھ چین نے کیا کیا ہے لہٰذا اب وہ تائیوان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی کرنے جا رہا ہے ا ور چین کے بڑھتے ہوئے تسلط کو کم کرنے کے لیے ہم امریکہ کے صدر جوبائیڈن سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کرے۔جاپانی اسٹیٹ کے وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت صرف ہم ہی نہیں بلکہ دنیا

کے دیگر لوگ بھی اگر چین کے تسلط میں کسی کو جاتا ہوا دیکھ رہے ہیں تو وہ تائیوان ہے اور ہم تائیوان کے حوالے سے بہت پریشان ہیں کہ چین بہت جلد وہاں اپنے پنجے گاڑ لے گا۔لہٰذا ڈیفنس منسٹر نے اپنے تحفاظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ڈونلڈ ٹرمپ نے تائیوان کو مضبوط کرنے کی خاطر جاپان کے ساتھ اسلحہ کی ڈیل کی تھی جوبائیڈن بھی انہیں اسلحہ بیچے تاکہ چین کے معاملے میں وہ مضبوط ہو سکیں۔جبکہ دوسری طرف دنیا کے ماہرین نے امریکہ سمیت سبھی ترقی یافتہ ممالک کو خبردار کیا ہے کہ چین2028 میں دنیا کا امیر ترین ملک بن کا سپر پاور بن جائے گا۔جس طرح سے چین ترقی کر رہا ہے اور بڑی تیزی کے ساتھ اس کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے وہ پہلے کی پیشین گوئیوں یعنی کہ 2050 سے بہت پہلے2028 میں ہی دنیا کا ہر حوالے سے مضبوط ترین ملک ہو گا۔لہٰذا امریکہ سمیت دنیا بھر کے ممالک کو اس طرف توجہ کرنی چاہیے۔چین کی معاشی ترقی کے یہ اشاریے اس بات سے لیے گئے ہیں کہ کورونا وبا میں دنیا بھرکی معیشت تباہ ہوئی مگر چین نے اس وبا سے بہت جلد نجات حاصل کی اور اس کی معاشی ترقی بالکل بھی نہیں رکی۔جبکہ چین کے مقابلے میں امریکہ میں کورونا نے ایسی ات مچائی کہ معاشی طور پر اس وقت بھی امریکہ کی کمر سیدھی نہیں ہو سکی۔لہٰذا ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے امریکہ کو آگاہ کیا کہ چین دنیا کی اگلے سپر پاور بننے کے لیے ہر حوالے سے خود کو تیار کر چکا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں