کورونا کے باعث ترک صدر کے گھر صف ماتم بچھ گئی، طیب اردوان غم سے نڈھال

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان کے بھائی کے بیٹے احمد اردوان کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوگئے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کالن اسپیکر ترک پارلیمنٹ مصطفیٰ شینتوب اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے صدر اردوان سے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر اردوان کے سوتیلے بھائی حسن اردوان کا انتقال 2006میں ہوا تھا، ترکی میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب تک کرونا وائرس سے ترکی میں 18ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ عالمی وبا

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 84 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 25 ہزار 199 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 51 لاکھ 85 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 15 لاکھ 9 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 30 ہزار 824 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 86 لاکھ 84 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 145 اور ایک کروڑ 75 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں