ایک ساتھ تین چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) یوم قائد اعظم پر عام تعطیل کی وجہ سے سرکاری ملازمین تین تعطیلات انجوائے کریں گے۔حکومت کی جانب سے یوم قائد اعظم پچیس دسمبر کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار ملا کر سرکاری ملازمین تین تعطیلات انجوائے کریں گے۔ دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین نے جمعرات کے روز ڈیوٹی ختم کر کے اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے کا پروگرام ترتیب دے رکھا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں