روپے کی قدر میں اضافہ، امریکی ڈالر کتنا سستا ہوگیا، بڑی خبر

لاہور(نیوز ڈیسک) ایک روز قیمتیں بڑھنے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 160 روپے 71 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 406 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 43,740.56 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور اختتام

43,333.76 کی سطح پر ہوا۔دوسری جانب آج سونے کی قیمت میں 50 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 500 اور 10 گرام سونا 96 ہزار 451 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالرز کی کمی سے 1875 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 17 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1290 اور 1106 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں