پاکستانیوں کیلئےچھٹی کا دن انتہائی افسوسناک ثابت، 80افراد جان کی بازی ہارگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 80 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار206 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 63 لاکھ ایک ہزار 341 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 615 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 288 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار

کے مطابق اب تک سندھ میں 2لاکھ 4 ہزار103 ، پنجاب میں ایک لاکھ 31 ہزار 428، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 948، اسلام آباد میں 36 ہزار 117، بلوچستان میں 17 ہزار 909، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 961 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 822افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار 553 ہوگئی ہے۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ ملتان میں 46فیصد مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں، اسلام آباد میں 44، پشاور 26 فیصد جبکہ لاہور میں 33 فیصد مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 80 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 330 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 405 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے

وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں