میٹرو اور بی آر ٹی کا موازنہ کرلیتے لیکن آپ میٹروبس کا ریکارڈ آگ لگاکرختم کرچکے ہیں،شہباز گل کا شہباز شریف کو جواب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو کا بی آر ٹی سے موازنہ کر لیتے ہیں لیکن اس کے لئے یقیناً میٹرو کا ریکارڈ چاہئے ہو گا جسے آگ لگا کر ختم کر چکے ہیں۔جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف کے ٹویٹ کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ میٹرو بس سروس کرائے کی ہے جن کو 12 ارب سالانہ سبسڈی دی جاتی ہے جبکہ بی آر ٹی کی مجموعی قیمت سے زیادہ تو صرف سبسڈی دے چکے ہیں اب تک میٹرو بس کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں