کورونا میں مبتلا مولاطارق جمیل کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ممتاز مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔خیال رہے کہ 13 دسمبر کو مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آگئی۔مولانا طارق جمیل نے بتایا تھا کہ اطبا کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں۔ انہوں نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ یا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں آئسولیشن میں جا رہا ہوں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحتیاب ہو چکے اور 40 ہزار 922 زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 558 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 302، خیبر پختونخوا ایک ہزار 521، اسلام آباد میں 388، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 203 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 35 ہزار 905، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، بلوچستان میں 17 ہزار 880، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 24.59فیصد ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں