وزیراعظم کی کتوںکیساتھ کھیلنے کی تصاویر پر مریم نواز کا حیران کن ردعمل، کیا کچھ کہہ ڈالا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جلسے کے وقت کتوں کو نہیں، اپنے خوف کو بھلا رہے تھے، کتوں سے کھیلنا الگ بات ہے لیکن قومی اداروں سے کھیلنا خطرناک بات ہے، اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ انہوں نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلے پی ڈی ایم کرے گی۔سمجھ نہیں آرہی اگر پی ڈی ایم کی موومنٹ اور جلسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تو ایسی کیا قیامت آگئی کہ ایک مہینہ پہلے الیکشن کروانے اعلان کرنا پڑا، جو چیز واضح ہے کہ ان کو یہ سمجھ آگئی ہے کہ حکومت کے پاس دن تھوڑے ہیں ،

جو بھی ہتھکنڈے استعمال کریں ، گھر تو جانا پڑے گا۔ افواج پاکستان کے ترجمان بن کران کو سیاست میں گھسیٹتے رہے، ان کا نام استعمال کرکے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، بشیر میمن نے ایف آئی اے کے بارے گواہی دے دی، خفیہ ایجنسیوں کا بھی کام خود ہی کردیتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے وزیراعظم کی جانب سے سینیٹ انتخابات ایک ماہ پہلے کرانے کا اعلان غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایف بی آر اور ایف آئی اے کے بعد الیکشن کمیشن کے چیئرمین بھی خود ہی بن بیٹھے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جو چاہے کرلیں، حکومت نہیں بچے گی۔ اپنے ہی پارلیمنٹرینز پر اعتبار نہیں رہا تو ان کو شو آف ہینڈ نظر آگیا۔ان کا کہنا تھا کہ طریقہ کار کی تبدیلی کیلئے آئین میں ترمیم ضروری ہے۔ آرڈیننس کا مطلب پارلیمنٹ کو بلڈوز کرنا ہوگا۔ ذاتی مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کتوں سے کھیلنا اور بات، اداروں سے کھیلنا خطرناک ہے۔ اپوزیشن کے استعفوں پر الیکشن کرانے کی باتیں محض دھمکیاں ہیں۔ ہم چوڑیاں پہن کر نہیں بیٹھیں گے۔ ہم آپ کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ جلسے کے دوران یہ کتوں کو نہیں کھلا رہے تھے بلکہ اپنا خوف بھلا رہے تھے۔مریم نواز نے الزام عائد کیا کہ جعلی حکومت پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں دباؤ ڈال رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کو بھی دیکھنا چاہیے۔ سیاست کے سارے طریقے جانتی ہوں۔ یہ کوئی خالہ جی کا گھر نہیں کہ آپ ضمنی الیکشن کا اعلان کریں گے تو تسلیم کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں