اداکارہ سنی لیون اور عمران ہاشمی کا 20سالہ مبینہ بیٹا سامنے آگیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ میں بولڈ کرداروں سے پہچان بنانے والے اداکار عمران ہاشمی اور بے باک ادکارہ سنی لیون کا 20 سالہ مبینہ بیٹا سامنے آگیا۔بالی وڈ اداکاروں کا 20 سالہ بیٹا کندن کمار بھارتی ریاست بہار کے شہر مظفر پور کے دھن راج مہتو ڈگری کالج میں بی اے سال دوئم کا طالبعلم ہے۔یہ ساری معلومات طالب علم کے ایڈمٹ کارڈ پر درج ہیں جس میں والد کے خانے میں اداکار عمران ہاشمی جبکہ والدہ کا نام ’سی لیون‘ درج ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ کالج بہار کی بابا صاحب بھیم راؤ امبیدکر بہار یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے اور ایڈمٹ کارڈ وائرل ہونے کے بعد انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔ایڈمٹ کارڈ میں طالب

علم کے گھر کا پتہ بھی ریڈ لائٹ ایریا کا دیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اسے طالب علم کی شرارت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری میں ذمہ داروں کے تعین کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب ایڈمٹ کارڈ پر والدین قرار دیے گئے اداکاروں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔اداکار عمران ہاشمی نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’میں قسم کھاتا ہوں ، یہ میرا بیٹا نہیں ہے‘۔اُدھر اداکارہ سنی لیون بھی خبر پر چپ نہ رہ سکیں اور دلچسپ تبصرہ کیا اورانہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ بچا اچھا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں ماضی میں بھی اداکاروں کے نام ایڈمٹ کارڈ پر درج کرنے کے معاملات سامنے آتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں