جدائی کا غم برداشت نہ ہوا، شوہر کی وفات کےصرف 90منٹ بعد ہی بیوی بھی چل بسی

قاہرہ (نیوز ڈیسک) مصر میں 55 سال تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے والے شوہر کی وفات کے صرف 90 منٹ بعد ہی بیوی بھی خالق حقیقی سے جا ملی۔ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مصر میں قناطر الخیریہ کے دیہی علاقے میں پیش آیا جہاں 8 دسمبر کو مغرب کی اذان کے بعد شوہر کا انتقال ہوا اور جیسے ہی یہ اطلاع وفات پانے والے شخص کی بیوی کو ملی تو وہ اس پر بہت زیادہ افسردہ ہوئیں اور صدمہ برادشت نہ کرسکیں اور تک ابھی تک شوہر کی نمازجنازہ اور تدفین وغیرہ کے معاملات بھی مکمل نہیں ہوئے تھے اور اس کی بیوی صرف 90 منٹ بھی جدائی میں نہ گزار پائی

تھی اور خالق حقیقی سے جا ملی جس کے بعد دونوں کا جنازہ ایک ساتھ ہی اٹھایا گیا جس میں پورا علاقہ بھی شریک تھا اور یہ منظر کچھ ایسا ہی تھا جیسا آج سے 55 سال پہلے ان کی شادی کے دن تھا۔اس حوالے سے مصری جوڑے کے بیٹے احمد شفیق نے بتایا کہ ان کے والدین نے ایک مثالی ازدواجی زندگی گزاری ، 55 سال گزرنے کے باوجود ان کی محبت میں کمی نہیں آئی ، میری 4 بہنیں ہیں لیکن ہم نے کبھی انہیں لڑتے ہوئے نہیں دیکھا ، ہماری والدہ کو سینے کا کینسر ہوگیا تھا جس کا علاج جاری تھا تاہم علاج کے باعث وہ بہت زیادہ کمزور اور لاغر ہوگئی تھیں اور یہ چیز ہمارے والد کے لیے بہت زیادہ پریشانی کا باعث تھی اس کی وجہ سے وہ خود بھی بیمار ہوگیے تھے۔دوسری طرف بھارت میں نوبیاہتا جوڑے نے بےروزگاری سے تنگ آکر خود کشی کرلی ، کورونا وباء کے لاک ڈاؤن کے دوران شوہر بےروزگار اور مقروض ہوگیا، قرض مانگنے والوں سے تنگ آکر میاں بیوی نے زہریلی دوا پی لی ، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے کھرک پور میں نوبیاہتا جوڑے نے بےروزگاری سے تنگ آکر خود کشی کرلی ہے ، پولیس کاے مطابق ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں جو نوبیاہتا جوڑا تھا جس کی حال ہی میں شادی ہوئی دونوں کا تعلق آندھرا پردیش سے تھا۔بتایا گیا ہے کہ شوہر آندھرا پردیش میں محنت مزدوری کرتا تھا لیکن کورونا وباء کے باعث لاک ڈاؤن لگ گیا۔ اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں لیکن یہ شخص لاک ڈاؤن سے دو روز قبل شادی کرکے اپنی اہلیہ کو گھر لایا تھا

کہ تاہم لاک ڈاؤن لگنے سے بیروزگار ہوگیا ، اس عرصہ میں قرضہ لیتا رہا۔ لیکن قرض واپسی کے مطالبے اور بےروزگاری سے تنگ آکر نوبیاہتا جوڑے نے کیڑے مار دوا پی کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو قانونی کاروائی کے بعد متعلقہ علاقے میں بھیج دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں