عمران خان نے جو کہا کردکھایا، چینی کی قیمت 31روپے کم ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپیہ فی کلو کمی ہوئی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پچھلے ایک ماہ میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپیہ فی کلو کمی ہوئی ہے. اسد عمر نے مزید کہا کہ جب بگڑا ہوا نظام بدلنے کی کوشش ہوتی ہے تو اس نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں، اور اگر وہ طاقتور لوگ ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے. لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخر کار کامیاب ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں چینی کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، قیمت میں کمی کے بعد چینی 80 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔وفاقی حکومت کے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے، جبکہ سب سے سستی چینی سکھر میں 75 روپے فی کلو میں فروحت ہورہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور، سیالکوٹ، فیصل آباد، کراچی، حیدر آباد اور خضدار میں چینی کی فی کلو قیمت 80 روپے ہے جبکہ کوئٹہ میں چینی 81 روپے اور ملتان میں فی کلو قیمت 82 روپے ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور لاڑکانہ میں چینی کی فی کلو قیمت 85 روپے ہے جبکہ پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 85 سے 90 روپے فی کلو تک ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک میں چینی کی قمیت 100 روپے سے زائد ہوگئی تھی جبکہ درا?مدی چینی کے مارکیٹ میں ا?نے کے بعد حکومت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں