وزیر داخلہ بننے کی خوشی، جوش خطابت میں شیخ رشید نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنادیا

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) شیخ رشید احمد کو اپنی مرضی کی وزارت داخلہ ایسی ملی کہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی ہی پریس کانفرنس میں جوش خطابت میں حکومت کو ہی ہدف تنقید بنا گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بننے کے بعد راولپنڈی میں کی جانے والی اپنی پہلی پریس کانفرنس میں شیخ رشید احمد کی طرف سے حزب اختلاف پر تنقید نشتر چلائے جارہے تھے کہ اس دوران ان کی زبان ایسی پھسلی کہ اپنی ہی حکومت کو نالائق ، نااہل ، نکمی ، کرپٹ ، ڈس آنسٹ اور سلگیش حکومت کہہ گئے تاہم فوراً ہی انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا جس پر شیخ رشید نے اسی وقت تصحیح

کرتے ہوئے حکومت کی جگہ اپوزیشن کہہ دیا۔اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنی ترجیحات بتادیں ، انہوں نے کہا کہ جدید ترین بارڈرسسٹم لے کر آؤں گا ، ملک سے لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کا دور ختم ہوجائے گا۔اسلام آباد میں بطور وزیر داخلہ اپنی پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے ملک سے منی لانڈرنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا ، کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے مجھے وزیر داخلہ کی نئی ذمہ داری دی گئی ہے ، اپنی وزارت کے دوران پاکستان میں ایک جدید ترین بارڈرسسٹم لے کر آؤں گا جس کی مدد سے ملک میں لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کے دور کا خاتمہ ممکن ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں 14، 15 اور 16 دسمبرکو حکومت اور عمران خان کیلئے خوشخبریاں ہیں، جب کہ اپوزیشن کیلئے ناکامیاں ہیں ، مجھے پی ڈی ایم کیخلاف کوئی ٹاسک نہیں سونپا گیا،یہ اپوزیشن ہوئی تو عمران خان اگلا الیکشن بھی جیت جائے گا ، اگر کوئی سمجھتا ہے عمران خان اپوزیشن کے جلسے سے جارہا ہے تو کہیں نہیں جارہا ہے، وفا کرو گے وفا کریں گے،جفا کروگے جفا کریں گے، ستم کرو گے ، ستم کریں گے، ہم آدمی ہیں تمہارے جیسے جو تم کرو گے وہ ہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں