پنجاب حکومت نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف بڑی کاروائی کا اعلان کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب سے لاہور آنے والی کسی سڑک کو بلاک نہیں کریں گے، جاتی امراء سے لے کر لاہور کے داخلی خارجی راستوں پر کیمرے لگائے جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے پرائیوٹ ملیشیاء اور مدرسوں کے بچوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف کاروائی کریں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام پی ڈی ایم کے بیانیئے کو مسترد کرچکی ہے۔مینارپاکستان بھرنے کااعزاز عمران خان کو جاتا ہے، کوئی پی ٹی آئی جلسوں کا ریکارڈ نہیں توڑ سکتا۔پی ڈی ایم کے

کارکنان جہاں قانون ہاتھ میں لیں گے، کاروائی ہوگی، کیونکہ کوروناکی وجہ سے اجتماع ، یا جلسہ کرنا پابندی ہے، قانون کے مطابق این سی اوسی اور عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کروانا ذمہ داری ہے۔جلسے کی اجازت نہ دینے کے باوجود تالے توڑے گئے۔کل کے جلسے کیلئے منتخب قیادت کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب آنے والی کسی سڑک کو بلاک نہیں کیا جائے گا۔کل جاتی امراء میں کارکنان میں ڈنڈے تقسیم کیے گئے۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے جتھے اور پرائیویٹ ملیشیاء اکٹھی کی ہے، مدرسوں کے بچوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، ہماری گہری نظر ہے، لاہور کے داخلی خارجی راستوں اور جاتی کے روٹس پر کیمرے لگائے جارہے ہیں ، جہاں بھی قانون کی خلاف ورزی ہوگی ، قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو سے کہنا چاہوں گی جو آپ کی والدہ کے بارے میں نازیبا گالی گلوچ کیا گیا ، ن لیگ سے معافی نامہ لگوائیں، سندھ کی عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے لاک ڈاؤن لگایا، ایس اوپیز پر عمل کیا جارہا ہے، جبکہ پنجاب میں جلسے جلوس کرکے کورونا پھیلایا جارہا ہے۔مریم بی بی، پی ڈی ایم کی ہرجماعت کو استعفوں کیلئے تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں