دبئی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، اماراتی حکومت نے شاندار ریلیف دیدیا

دُبئی(نیوز ڈیسک)کورونا کی وبا نے متحدہ عرب امارات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، جس کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں اور بہت سے افراد کی تنخواہیں کم ہو چکی ہیں۔ ان حالات میں بجلی اور پانی کے بلوں کی ادائیگی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ تاہم دُبئی حکومت نے یوم وطنی کی تقریبات سے قبل ہی لوگوں کو خوش ہونے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔دُبئی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ریاست بھر میں بجلی اور پانی کے بلوں پر سے فیول سرچارج میں کمی کر دی گئی ہے ۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا جس کے بعد آئندہ سے لوگوں کے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی ہو گی۔ دُبئی الیکٹریسٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (Dewa)کے مطابق یکم دسمبر 2020ء کے بعد سے

بجلی اور پانی کے بلوں پر عائد فیول سرچارج میں کمی ہو جائے گی۔الیکٹریسٹی بلز پر 6.5فلس فی کلوواٹ آور وصول کیے جا رہے ہیں جو کہ یکم دسمبر کے بعد سے گھٹ کر 5 فلس فی کلوواٹ آور کے حساب سے وصول کیے جائیں گے۔ جبکہ پانی کے بلوں پر فی امپریل گیلن 0.6 فلس وصول کیے جا رہے ہیں، یکم دسمبر کے بعد سے 0.4 فلس فی امپریل کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔ Dewa کا کہنا ہے کہ بجلی اور پانی کے بلز پر فیول سرچار ج کی مد میں بڑی رعایت کا اعلان متحدہ عرب امارت کے وزیر اعظم و نائب صدراور دُبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔ تاکہ ہائشیوں کو بلوں کی مد میں رعایت دے کر ان پر موجودہ بحرانی دور میں مدد کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں