اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر ہے اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 133 روپے 25 پیسے فی کلومقرر کردی گئی، جب کہ اپریل میں ایل پی جی کی قیمت 145 روپے 64 پیسے فی کلو تھی۔ جس کے بعد ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلوسلنڈر146 روپے 19 پیسے سستا ہوگیا ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہوگا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر کردی گئی،
جب کہ اپریل میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1718 روپے 59 پیسے تھی۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 9 پیسے کمی کی گئی تھی۔اسی طرح ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں م یں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پونے 6 روپے فی لیٹر تک اضافے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پیٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے۔پیٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 15 روہے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔ذرائع کے مطابق قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔