سردار تنویر الیاس ن لیگ کی بڑی وکٹ اڑانے میں کامیاب

اسلاآباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس پی ٹی آئی آزاد کشمیر کو مضبوط کرنے کے لیے متحرک ، سردار تنویر الیاس ن لیگ کی بڑی وکٹ اڑانے میں کامیاب ہو گئے، مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی پیر علی رضا بخاری نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، علی رضا بخاری کے پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں جلد پی ٹی آئی میں باضابطہ

شمولیت اختیار کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تنویر الیاس اور پیر علی رضا بخاری کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ کئی دنوں سے جاری تھا وہ تنویر الیاس کے راولاکوٹ میں جلسے میں بھی شریک ہوے تھے جہاں تنویر الیاس نے ان سمیت کئی لوگوں کے جلد پی ٹی آئی کا حصہ بننے کا عندیہ دیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف جماعتوں کے ارکان اسمبلی سردار تنویر الیاس سے رابطے میں ہیں اور آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا حصہ بن جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں