مظفرآباد (پی کے نیوز)چیئرپرسن خان آف منگ ویلفیئر ٹرسٹ ومرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ خولہ خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے ذریعے دشمنوں کا خاتمہ کیا اور دنیا بھر کے امن کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کا شمار دنیا کی بہادر، باصلاحیت، جنگی مہارت اور انتہائی تربیت یافتہ افواج میں ہوتا ہے پاک فوج نے ہر محاظ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ملک دشمن عناصر کا قلع قمع بھی کیا انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں بھی افواج پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کیں یہی وجہ ہے کہ پوری پاکستانی وکشمیری قوم پاک فوج سے دل وجان سے محبت کرتی ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم بھی کرتی ہے پوری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
