ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش مودی سے نفرت کرتا ہے، قاتل مودی واپس جاو، بنگلہ دیشی عوام بھارتی وزیر اعظم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے، کئی شہروں میں شدید مظاہرے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ بڑی سفارتی شرمندگی کا باعث بن گیا، لاکھوں بنگلہ دیشی مودی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ ، چٹاگانگ اور دیگر شہروں میں لاکھوں لوگوں نے بھارت کے فاشسٹ وزیر اعظم نریندر مودی کےدورے کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی بنگلہ دیش کے جشن آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کیلئے گزشتہ روز دو روزہ دورے پر ڈھاکہ پہنچے ۔مودی کے بنگلہ
دیش پہنچنے پر ہونے والے احتجاج میں پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی اور آنسو گیس کے شیل بھی داغے جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے ۔ مظاہرین نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاوہ گجرات ، دہلی اور بھارت کے دیگر حصوں میں مسلمانوں کے قتل پر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور مودی کیلئے نفرت کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر ’’گو بیک مودی اور گو بیک قاتل مودی ‘‘کے نعرے درج تھے ۔ بنگلہ دیشی عوام کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کیخلاف سوشل میڈیا پر بھی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے دوران بھارتی وزیراعظم کو پیغام دیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش مودی سے نفرت کرتا ہے، قاتل مودی واپس چلے جاو۔