اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کرگئے اور 4460سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جو 9 ماہ بعد ایک روز میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44279 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4468 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 67 ہلاکتیں ہوئیں۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہر میں 22 جون کے بعد سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 384 ہے اور 5 لاکھ 93 ہزار 282 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 190 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 487، خیبر پختونخوا 2 ہزار 274، اسلام آباد میں 557، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 205 اور آزاد کشمیر میں 342 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 55 ہزار 56، خیبر پختونخوا 83 ہزار 630، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار 355، پنجاب 2 لاکھ 10 ہزار 95، بلوچستان 19 ہزار 453، آزاد کشمیر 12 ہزار 245 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 990 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔