خاتون کا خلع ملنے پر انوکھا جشن، سابق شوہر کے گھر کے سامنے آتش بازی کی اور سیٹیاں بجا تی رہی،ویڈیو وائرل

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب ہمیشہ سے ایک روایت پرست سماج پر مبنی خطہ رہا ہے۔ یہاں پر اسلامی اقدار و تعلیمات کو ہمیشہ مقدم جانا گیا ہے۔ سعودی خواتین ہمیشہ گھروں تک محدود رہی ہیں۔ تاہم موجودہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خواتین کو بہت سے حقوق دیئے ہیں۔ انہیں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت دی ہے۔ سرکاری ملازمتوں میں ان کا حصہ رکھا ہے۔انہیں ولی کے بغیر نکاح کرنے، شناختی کارڈ بنوانے اور مملکت سے باہر سفر کی اجازت بھی دی ہے۔ آج کا سعودی عرب ایک بدلا ہوا سعودی عرب ہے۔ سعودی عرب میں گزشتہ کچھ سال کے دوران طلاقوں کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔

ایک سعودی خاتون نے اپنے خاوند سے خلع لینے پر ایسی حرکت کی کہ سب حیران پریشان رہ گئے۔ اُردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون نے طلاق کے بعد منفرد انداز میں جشن منایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔سیاہ عبایہ میں خاتون نے سابق شوہر کے گھر کے سامنے آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی خوشی کا اظہار سیٹیاں بجاتے ہوئے کرتی رہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے تبصرے کیے ہیں۔ بعض لوگوں نے طلاق کا جشن منانے پر تنقید کی۔ کئی لوگوں نے ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ایک صارف نے ٹوئٹرپر لکھا کہ ’یہ جشن پشیمانی کا سب سے بڑا ثبوت ہے‘۔ایک اور صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اس خاتون نے طلاق ملنے پر جس انداز سے خوشی کا اظہار کیا ہے یہ اس سے لگتا ہے کہ وہ مشکل میں تھی اور ا ب وہ خوش ہے۔ تاہم دیگر لوگوں کی رائے مختلف بھی ہو سکتی ہے۔ ہر شخص اظہار رائے میں آزاد ہے‘۔ واضح رہے اس سے قبل ایک سعودی خاتون نے طلاق کا جشن شادی کا جوڑا پہن کر منایا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی تھی۔اس ویڈیو پر سعودی حاتون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم بعض لوگوں نے ہمدردی کا اظہار بھی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں