کورونا کی تیسری لہر، برطانیہ نے پاکستان سے پروازیں بند کردیں ؟بڑی خبر سامنےآگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا کی تیسری خطرناک لہر، برطانیہ نے پاکستان سے پروازیں بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر پاکستان میں کورونا کی صورتحال کنٹرول میں نہ رہی تو پاکستان سے برطانیہ کی براہِ راست پروازیں بند کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس پر قابو بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں، لیکن باوجود اِس کے کورونا کے کیسز میں بڑھوتری دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان سے برطانیہ کی پروازیں بند کر سکتے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانیہ سے باہر سفر کرنے والوں کو سفر سے

متعلق فارم پر کرنا ہوں گے۔پاکستان نے کورونا وائرس کی حالیہ لہر سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو یوم پاکستان پر مبارک باد پیش کرتا ہوں- واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ہفتوں سے کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے، جس وجہ سے حکومتِ پاکستان نے ملک میں کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر سمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے شادی ہالز، کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے نئے ایس او پیز بھی جاری کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر عوام ایس او پیز پر عمل پیرہ نہیں ہوتے تو انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں