ان کھلاڑیوں کو قومی ٹیم سےکیوں نکالا؟ کپتان بابراعظم چیف سلیکٹر سے الجھ پڑے

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم چیف سلیکٹر محمد وسیم کے منتخب کردہ سکواڈ سے ناخوش ہیں جس کے بعد انہوں نے پی سی بی سے بھی رابطہ کرکے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ 12 مارچ کو چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کیا جس میں بہت سے نئے لڑکوں کو رکھا گیا اور کچھ پرانے ناموں کو نکال دیا گیا۔نکالے گئے ناموں میں کامران غلام، یاسر شاہ، حارث سہیل اور ایسے کئی نام ہیں جن پر شائقین میں کافی تجسس پایا جا رہا ہے۔

کامران غلام کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں شامل کیا گیا تھا لیکن بغیر کوئی میچ کھلائے ایسے ڈراپ کرنے کو زیادتی قرار دیا گیا جس پر شائقین کافی برسے۔ اسی طرح کپتان بابراعظم کے تحفظات بھی سامنے آگئے ،وہ چاہتے تھے کہ یاسر شاہ کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا جائے اور حارث سہیل کو ون ڈے الیون میں شامل کیا جائےَ اور ان کھلاڑیوں کو صحیح سے چانس ملے جن کو کھیلنے کا موقع ہی نہ ملا اور ڈراپ کر دیے گئے، ان کھلاڑیوں میں عامر یامین اور کامران غلام جیسے نام شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں