یااللہ رحم فرما، پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر،46افراد لقمہ اجل بن گئے،تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 476 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 83 ہزار 815، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 959، خیبر پختونخوا میں 75 ہزار 357، بلوچستان میں 19 ہزار 188، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960، اسلام آباد میں 47 ہزار 365 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 892 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 94 لاکھ

45 ہزار 138 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 499 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 69 ہزار 296 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 720 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 476 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 732، سندھ میں 4 ہزار 453، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 147، اسلام آباد میں 522، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 317 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔دوسری جانب سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے صوبے میں نئی پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے خطرے کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کے تحفظ کے لیے بڑے فیصلے کئے گئے ہیں، اور صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز شام 6 بجے بند جب کہ ہفتہ اور اتوار کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، جب کہ نوٹی فکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں